ناظم آباد اور ڈرگ روڈ پر دو شہری حادثات میں ہلاک، ایک کو ٹرین نے کچل دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Woman, two girl killed in road accident in karachi

کراچی: شہر قائد میں حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، نارتھ ناظم آباد اور کارساز پر ٹریفک حادثات نے دو افراد کی جان لے ، ڈرگ روڈ پر ایک شہری ٹرین سے کٹ کیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور5افراد زخمی ہوگئے،ہلاک و زخمی ہونے والوں کو عباسی اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

زخمی ہونیوالوں میں میر سعید ولد نا معلوم عمر50سال،مرتضیٰ ولد مختار عمر30سال،حکمت ولد امیر عمر35سال،عامر ولد گلزار عمر45سال،ابراہیم ولد رجب علی عمر40سال شامل ہیں تاہم ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:کراچی، نارتھ ناظم آباد میں واٹر ٹینکر بینک میں گھس گیا، 1 شخص جاں بحق، 5 زخمی

کارسازارینہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد شاہ نواز ولدمحمد ہارون ایثانی کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈرگ روڈ ریلوے ٹریک پرٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گل میر بہارولدلونگ میر بہار کے نام سے ہوئی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts