گھر بیٹھے ورچؤل کالنگ سے اکاؤنٹ خالی، خاتون کے 16 لاکھ روپے غائب

تازہ ترین

تازہ ترین

گھر بیٹھے ورچؤل کالنگ سے اکاؤنٹ خالی، خاتون کے 16 لاکھ روپے غائب
گھر بیٹھے ورچؤل کالنگ سے اکاؤنٹ خالی، خاتون کے 16 لاکھ روپے غائب

فیصل آباد: مجرموں نے گھر بیٹھے ورچؤل کالنگ کی مدد سے 16 لاکھ روپے لوٹ کر خاتون کا بینک اکاؤنٹ خالی کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مجرموں نے واردات کا جدید ترین طریقہ ڈھونڈ نکالا، لٹیرے ورچؤل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے بینک کو کالز کرنے لگے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ مجرم بینک سے نیا اے ٹی ایم کارڈ نئے ایڈریس پر منگواتے ہیں اور باآسانی رقم نکلوا کر اکاؤنٹس صاف کردیتے ہیں۔

تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان جس شہری کو نشانہ بناتے ہیں، اس کا رجسٹرڈ نمبر تبدیل کروا کر پہلے اے ٹی ایم بلاک کروا دیتے ہیں اور شہری اپنا ہی بینک اکاؤنٹ اور اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنے کے قابل نہیں رہتا۔ 

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے یہی طریقۂ واردات استعمال کرتے ہوئے ایک خاتون کے اکاؤنٹ سے 16 لاکھ روپے نکلوا لیے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی، مشکوک حرکات کرنے پر آئی بی اے کے 4طالب علم گرفتار

Related Posts