کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں ،منشیات اور اسمگلنگ کا سامان برآمدکرکے 28 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار و اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے، حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔
ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی مسافر کوچ میں سوار 2مسافر وں سے9کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔
ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران6,323 کلو گرام چھالیہ،1060 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 972پیکٹ انڈین گٹکا اور متفرق اشیاء برآمد کر کے 3افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹوکراچی غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی نان کسٹم پیڈ05عدد ٹیوٹا ہائی لیکس کو کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے تحویل میں لے کر09 افرادکو گرفتار کر لیاگیا۔
سپر ہائی وے کراچی سے دوران چیکنگ 2رکوں سے7,350کلو گرام چھالیہ اور 17,340پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر تے ہو ئے3افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
گوادر کے قریب پاک ایران باڈر سے11تارکین وطن کو گرفتارکیا گیاجو کہ تمام پاکستانی شہر ی ہیں اور غیر قانونی طورپربیرون ملک سے پاکستان آنے کی کوشش کر رہے تھے۔
تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، متفرق اشیاء،09 عدد گاڑیاں اور28افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات، گاڑیاں،چھالیہ ا ور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔