پاک روس فوجوں کی مشترکہ مشقیں جاری، آئی ایس پی آر نے ویڈیو جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک روس فوجوں کی مشترکہ مشقیں جاری، آئی ایس پی آر نے ویڈیو جاری کردی
پاک روس فوجوں کی مشترکہ مشقیں جاری، آئی ایس پی آر نے ویڈیو جاری کردی

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے پاک رو فوجوں کی مشترکہ مشقوں کے حوالے سے ایک مختصر سی ویڈیو جاری کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک روس فوجیں ڈاکٹر ژوبا 5 کے نام سے تربیلا کے مقام پر مشترکہ مشقوں میں مصروف ہیں۔

پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے فوجی افسران اور اہلکار دہشت گردی کے خلاف مختلف جنگی مشقوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی جوانوں نے انسدادِ دہشت گردی کی مشقوں اور طریقہ کار میں بھرپور حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریپلنگ اور اسکائی ڈائیونگ کیلئے تیاری کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی پاک روس فوج کی مشقوں کا حصہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ابھی نندن  کو کسی اورچیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، آئی ایس پی آر

 

Related Posts