کراچی: پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیاہے جو کہ 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔
ترجمان پی آئی اےکے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا
جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔
مسافروں کو 5 لیٹر زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔