استنبول: ترک اداکارہ ایسرا بلجیک نے ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے بعد نئی رومانوی تھرلر سیریز ریمو میں اپنی دلکش اداؤں اور جاندار اداکاری سے مداحوں کو دیوانہ بنادیا ہے۔
ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے کے بعد ایسرا بلجیک کونئے رومانوی ایڈونچر ڈرامہ ریمو میں ایک مختلف کردار ادا کرنے پر بھرپورسراہا جارہا ہے۔
‘ریمو کے پہلے سیزن میں اداکارہ نے اپنی طاقتور پرفارمنس سے مداحوں کو راغب کیا اورانسٹاگرام پر انہوں نے اپنی اگلی ایپی سوڈ کا ٹریلر شیئر کیا جس کو شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔