نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا جلد شادی کرنے کا عندیہ
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

کینبرا:نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن منگیتر کلارک گیفولڈ سے جلد شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم جلد ہی شادی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ابھی تک مقام اور تاریخوں کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے حوالے سے ہمیں اپنے منصوبے اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کو بتانے ہیں پھر قومی سطح پر اعلان کیا جائے گا۔40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جو ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔

واضح رہے کہ جیسنڈا نے مئی 2019 میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ اب ان کی 2 برس کی بیٹی بھی ہے۔جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7سال قبل اس وقت ہوئی تھی۔

جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔اس اچانک ملاقات کے بعد اس وقت لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی سیاست دان جیسنڈا اور کلارک نے کچھ کافی وغیرہ پی اور جلد ہی انہوں نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

Related Posts