اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہونے لگی، ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ،لاک ڈاؤن کے خدشات جنم لینے لگے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2304نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 37 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
اس سال کے شروع میں انفیکشن سامنے آنے کے بعد سے اب تک کیسوں کی مجموعی تعداد 350000 سے بھی بڑھ چکی ہے۔
متاثرین کی کل تعداد 352296 ہے جبکہ 1219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں اموات 7092 تک جا پہنچی ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 23641 تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36923 سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ،اب تک کوروناوائرس سے 714 مزید مریض صحت یاب ہوئے جبکہ تندرست ہونیوالوں کی کل تعداد 321563 ہے۔