نو منتخب صدر جو بائیڈن مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،عبدالحمید لون

تازہ ترین

تازہ ترین

Biden to play his role in resolving Kashmir issue: Abdul Hameed Lone
بھارت کی 9لاکھ فوج کشمیریوں پرظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے، عبد الحمید لون

اسلام آباد: حریت رہنماء عبدالحمید لون جو بائیڈن کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو منتخب صدر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پچھلے 73سال سے انصاف کے عالمی اداروں کی توجہ چاہتے ہیں۔

برصغیر جنوب وایشیا میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک نہ کشمیر ی عوام کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلایا جائے ۔

حریت رہنما ء نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کا رول انتہائی مایوس کن رہا ہے،بھارت آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق کو بھی تبدیل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:شہریار آفریدی نے دنیا کے پارلیمانی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بشمول امریکہ کشمیری عوام کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

Related Posts