امریکا میں کورونا سے مزید 500افرادہلاک، اموات ڈھائی لاکھ سے تجاوز

تازہ ترین

تازہ ترین

دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے
دنیابھر میں کورونا سے ایک دن میں 12 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

واشنگٹن:امریکا میں کورونا کی وبا سے مزید 500افرادکی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے بھی بڑھ گئی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

نیویارک شہر میں پیر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ریسٹورنٹس اور بارز رات 10 بجے بند کردئیے جائیں گے۔ادھر برطانیہ میں کورونا سے ایک ہی روز میں 472 اموات اور 27 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون پر موثر عمل نہ کیا گیا تو کرسمس تک صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 637 افراد متاثر اور 13 لاکھ 15ہزار 642 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار 110افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔مگر امریکا میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: جامشورو میں طبی تعلیم متاثر، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی بند

Related Posts