اینٹی کرپشن کی کارروائی، سابق ن لیگی ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Former PML-N MP Chaudhry Sarfraz Afzal has been arrested by Anti-Corruption Rawalpindi

راولپنڈی :پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ بغیر منظوری فروخت کرنے پرن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گرفتار کرلیا۔

سرفراز افضل لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کے بھتیجے،دانیال چوہدری کے تایا زاد بھائی ہیں،ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان،چچا ملک غلام رضا،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میو بھی ملزم نامزد ہیں۔

سرفراز افضل کو آر ڈی اے سے منظوری بغیر پام سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ سرفراز افضل سے مجاز اتھارٹی سے اجازت بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کئے جس سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:میٹرو بس کا ٹکٹنگ اسٹاف تنخواہوں سے محروم، گھروں میں فاقے

سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرہدوفروخت کرکے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز،بلڈنگ انسپکٹر مقصود الحسن سمیت دس ملزمان بھی ایف آئی آر میں نامزدہیں۔

Related Posts