اسلام آباد میں طالب علم آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار، مستقبل داؤ پر لگ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں طالب علم آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار، مستقبل داؤ پر لگ گیا
اسلام آباد میں طالب علم آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار، مستقبل داؤ پر لگ گیا

اسلام آباد پولیس نے اہم کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 16 سالہ طالب علم کو آوارہ گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے جس سے نوجوان کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا جہاں پولیس نے 16 سالہ صابر کو گرفتار کر لیا جو جی 10 کالج میں فرسٹ ائیر کا طالبِ علم بتایا جاتا ہے۔

طالب علم کے اہلِ خانہ کے مطابق صابر گاڑی کے ذریعے اکیڈمی سے اپنے گھر آئی 14 جا رہا تھا اور راستے میں گولڑہ پولیس ناکہ والوں نے اسے گاڑی سے اتار لیا۔ طالب علم کو آوارہ گردی کے الزام میں تھانے میں بند کردیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق صابر کی عمر کم ہے اور شناختی کارڈ نہیں بنا جبکہ کالج کارڈ موجود ہونے کے باوجود اسے گرفتار کیا گیا۔ آج صابر کا امتحان تھا جس کا مستقبل داؤ پر لگنے سے اس کے والدین سخت پریشان ہیں۔ اہلِ خانہ نے حکامِ بالا سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صابر کو چھڑانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن کی کارروائی، چوہدری سرفراز افضل گرفتار

Related Posts