اسلام آباد :تھانہ کورال کی حدود میں درخت سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ہے،نوجوان کی شناخت محمد اویس کے نام سے ہوگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کورال کے علاقہ گلبرگ گرین میں 20 سالہ نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی ہے،مقتول کی شناخت محمد اویس کے نام سے ہوئی ہے۔
لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ہر زاویے سے کیس کی تحقیقات کریں گے کیونکہ ہمارے تھانے میں پہلے بھی گمشدگی کی ایف آئی آر درج ہوئی ہیں،تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات ملزمان کسی کو قتل کرنے کے بعد واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے جرائم سین پر شواہد بدل دیتے ہیں لیکن ہم اس واقعہ کی ہر پہلو سے جانچ کرینگے اور اس واقعہ کی تمام جزیات کو اکٹھا کرکے معاملے کی اصل تہہ تک جائینگے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر تو یہ قتل کی واردات ہے تو ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور اگر نوجوان نے خودکشی کی ہے تو وجوہات سامنے لائی جائینگی۔