کراچی :شہر قائد میں صبح سویرے ٹریفک حادثات میں دو شہری جاں بحق ہوگئے، ملیر ہالٹ کے قریب نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ کورنگی میں فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق پاکستان چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گلزار ولد گل اسلام کے نام سے ہوئی، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیاگیا۔
بلدیہ مواچھ موڑکے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، 50سالہ شخص کی شناخت عبدالقیوم ولد فیض محمد کے نام سے ہوئی۔
ملیرہالٹ ریلوے پھاٹک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،لاش کی شناخت ہوسکی نہ موت کی وجوہات کا علم ہوسکا، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کورنگی گلزار کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، 25 سالہ زخمی شخص کی شناخت سرفراز ولدریاض کے نام سے ہوئی، زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا۔