کراچی : سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ، دو ملزمان پکڑے گئے، اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں گشت پر مامور پولیس موبائل نے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی بھگانے کی کوشش کی ۔
پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ریاض احمد بھٹو کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل 65 ہزار روپے نقد اور دو موبائل فونز برآمد کیا گیا ہے۔
شان احمد ولد محمد شفیع زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی عمر حیات ولد الله یار بھی گرفتار ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 843/2020 بجرم دفعہ 353/324/34R/W 7ATA کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے،گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔