اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی س وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے نائجر روانگی سے قبل کہا ہے کہ وہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔
وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی نشاندہی کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ معصوم کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے مناسب فورم ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں اور دیگر اہم امور پر غور کرے گا،انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی منظرنامے میں ہونے والی تبدیلیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔