راولپنڈی:گھریلو ملازمہ پر بدترین تشدد کا معاملہ،تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں گھریلو ملازمہ مافیا پر بد ترین تشدد کا واقعہ پیش آیا،ملزم قدیر نے اہلیہ کے ساتھ مل کر تشدد کر بعد سر کے بال بھی کاٹ ڈالے۔
ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کی رہائشی کمسن مافیا عرصہ 2 سال سے ملزم کے گھر پر رہائش پذیر ہے، کمسن بچی مافیا نے اپیل کی ہے کہ مجھ پر تشدد کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
معصوم بچی نے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی او راولپنڈی محمد احسن ملزم کے خلاف کارروائی کریں،پولیس کی جانب سے دفعہ 328A کے تحت ایف آئی درج کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب تھانہ ویسٹریج پولیس نے ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے آگے پیش کردیا،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں معصوم بچی جوکہ گھر میں ملازمہ تھی،سر عام تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا، جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزمان میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔