روس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین فروخت کی پیش کش

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں مقیم غیر ملکی بھی کورونا ویکسین لگوا سکیں گے، نیا سرکولر جاری کردیا گیا
پاکستان میں مقیم غیر ملکی بھی کورونا ویکسین لگوا سکیں گے، نیا سرکولر جاری کردیا گیا

اسلام آباد:روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین فروخت کی پیش کش کردی۔ ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کردی۔

وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے، کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کروناویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدمؤثر ہے، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مؤثر ہے، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے۔ سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 308 نئے کیسز رپورٹ، 58 مزید شہری جاں بحق

Related Posts