صبا قمر اداکاری کے علاوہ کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداح تذبذب کا شکار

تازہ ترین

تازہ ترین

صبا قمر کی اداکاری کے بھارتی بھی دیوانے ہوگئے، محبت بھرا پیغام بھیج دیا
صبا قمر کی اداکاری کے بھارتی بھی دیوانے ہوگئے، محبت بھرا پیغام بھیج دیا

کراچی:ملک کی معروف اداکارہ صبا قمر ہمیشہ کچھ منفرد کام کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہیں، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کئے گئے پیغام کے بعد ان کے مداح تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کچھ ستارے ایسے ہیں جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداح بے چین رہتے ہیں۔ایسے ہی ستاروں میں سے ایک صبا قمر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)

ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر جس میں ان کو سٹوڈیو میں اپنی آواز کو ریکارڈ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے صبا قمر نے اپنے اس پیغام میں مداحوں سے سوال کیا کہ ”میں کیا ڈب کروارہی ہوں؟، کوئی اندازہ؟“۔صبا قمر کے مداح اب تذبذب کا شکار ہیں کہ ان کا آئندہ پراجیکٹ کون سا ہوگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر پاکستان فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے ساتھ بھارت میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی متعدد فلموں نے اچھی کامیابی حاصل کی ہے۔ مگر وہ کچھ نیا کرنے جارہی ہیں۔

Related Posts