نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ کی قرنطینہ کی مدت ختم، ٹیم کھیل کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ کی قرنطینہ کی مدت ختم، ٹیم کھیل کیلئے تیار
نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ کی قرنطینہ کی مدت ختم، ٹیم کھیل کیلئے تیار

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ اسکواڈ کی قرنطینہ کی مدت (مینیجڈ آئسولیشن) ختم ہو گئی جس کے بعد ٹیم کھیل کیلئے تیار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسکواڈ کے 52 اراکین کرائسٹ چرچ کے ایک مقامی ہوٹل میں پہنچ گئے ہیں  جہاں سے کوئنز ٹاؤن روانگی ہوگی۔

پاکستان کے قومی کرکٹ اسکواڈ کا 1 رکن کوئنز ٹاؤن آج پہنچے گا جبکہ دوسرا 2 روز بعد جمعرات کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنے گا۔دوسری جانب شاہینز بھی کھیل کیلئے تیار ہیں۔

کوئنز ٹاؤن میں پاکستان شاہینز اور قومی کرکٹ اسکواڈز الگ الگ ہوٹلز میں مقیم ہوں گے جہاں تازہ دم ہو کر قومی کھلاڑی 18 دسمبر سے شروع ہونے والی پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پریکٹس کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

دونوں ٹیمز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 18، 20اور 22 دسمبر کو بالترتیب آکلینڈ، ہملٹن اور نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Related Posts