ٹرمپ کی جاتے جاتے انتقامی کارروائیاں، چین کے 14 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ کی جاتے جاتے انتقامی کارروائیاں، چین کے 14 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد
ٹرمپ کی جاتے جاتے انتقامی کارروائیاں، چین کے 14 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے انتقامی کارروائیاں شروع کردیں، چین کے 14 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ حکومت نے ہانگ کانگ میں اپوزیشن قانون سازوں کی نااہلی میں کردار ادا کرنے کی پاداش میں چینی قومی پیپلز کانگریس میں قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن کو نشانے پر رکھ لیا۔

نائب چیئر پرسن پیپلز کانفرنس آف چائنہ سمیت 14 حکام پر سفری و اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئیں۔ مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ یہ شدید خواہش رکھتے ہیں کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کیلئے حکومت کو پیچیدہ سے پیچیدہ تر کیا جائے۔

مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ  یہ بھی  چاہتے ہیں کہ جوبائیڈن امریکا میں ایوانِ اقتدار سنبھالتے ہی مشکلات کا شکار ہوجائیں اور جن امریکی ووٹرز نے انہیں اقتدار میں پہنچایا ہے، انہیں خود اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہو۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ کے تحت نئی امریکی ڈیموکریٹ حکومت ایران کو اربوں ڈالر پیش کرے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ روز مزید کہا کہ ان کی جیت کی صورت میں ایران کو فوری طور پر نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لیے مذاکرات کی میز پر آ نا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا کی نئی حکومت ایران کو اربوں ڈالروں سے نواز ے گی، ٹرمپ

Related Posts