واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی ڈیموکریٹ حکومت ایران کو اربوں ڈالر پیش کرے گی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی جیت کی صورت میں ایران کو فوری طور پر نئے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے لیے مذاکرات کی میز پر آ نا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ لوگ ماحولیات کے حوالے سے پیرس معاہدے میں واپس آن چاہتے ہیں جو ہم پر بہت بڑا بوجھ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کو برباد کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔ دوسرا کام جو ڈیموکریٹس کرنا چاہتے ہیں وہ یہ کہ ایران کو اربوں ڈالروں سے نوازا جائے اور یہ ڈیموکریٹس کرنا چاہتے ہیں۔