لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،دفاتر اور اجتماعات پر پابندی، عوامی نقل و حرکت محدود

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کیسز میں اضافہ، ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کورونا کیسز میں اضافہ، ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت دفاتر، کاروبار اور اجتماعات پر پابندی عائد جبکہ عوامی نقل و حرکت محدود کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر لاہور کے مزید 55 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔

پیغام میں ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی۔ انتہائی ضرورت کے پیشِ نظر ایک فرد صرف ایک سواری استعمال کرسکے گا۔ بلا ضرورت آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں کورونا وائرس کی روک تھام اور ایس او پیز کی پابندی کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

 کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ضلع غربی میں شہری انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے غیر ضروری خریدوفروخت پر 4 روز قبل پابندی عائد کردی تھی۔

مزید پڑھیں: ضلع غربی کراچی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts