آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی ڈیکلیئریشن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، وزیر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

India wants to destroy Afghan peace process: Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہنا تھا کہ ہم ہیومن رائٹس کے عالمی ڈیکلیئریشن کو تسلیم کرتے ہیں لیکن آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں عالمی ڈیکلیئریشن کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ 5 اگست 2019 سے لے کر آج تک 101 خواتین کی اجتماعی آبروریزی ہوئی لیکن بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں ہے اور مقبوضہ کشمیر سے جو خبریں آرہی ہیں وہ تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق سلب ہیں اور مکمل کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان نے تمام ذمے داروں کو صورتحال سے آگاہ رکھنے کی کوشش کی ہے جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سلامتی کونسل کو مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آج ہندوستان کے اندر اقلیتیں سراپا احتجاج ہیں جبکہ بھارت کا سیکولراسٹیٹ اور سب سے بڑی جمہوریت کا تاثر بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر انتہائی سنگین ہے اور ملک میں 50 سے 70 اموات روزانہ ہو رہی ہیں۔ حزب اختلاف کو اس وبائی صورتحال کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کسی قومی مسئلے پر بات کرنا چاہتی ہے تو آئے بات کرے۔

ہم جلسوں کے خلاف نہیں لیکن دنیا وبائی صورتحال اور خطرات سے آگاہ کر رہی ہے۔ حزب اختلاف کسی قومی مسئلے پر بات کرنا چاہتی ہے تو میں یہی کہوں گا کہ آیے بات کیجئے۔ حزب اختلاف اس نظام کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت جلسوں کا نہیں بلکہ احتیاط کا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے بڑھتے کیسز، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی اپیل

Related Posts