اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے شیخ رشید کو وزیرداخلہ بنایا، شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے وزیر داخلہ کی ذمے داریاں سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اتروں گا، انتہائی اہم ذمے داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے شیخ رشید کو وزیرداخلہ بنایاہے اور وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔