اسلام آباد :پاکستان میں تعینات بھارتی ناظم الامور تبدیل کر دیئے گئے ،بھارتی ناظم الامور گورواہلوالیہ نے تصدیق کردی،ڈاکٹر سریش کمار گورواہلووالیہ کی جگہ نئے بھارتی ناظم الامور ہونگے۔
ڈاکٹر سریش کمار اس وقت نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ میں تعینات ہیں،گورو اہلووالیہ جمہوری الجیریا میں سفیر تعینات کر دیئے گئے ۔گورواہلووالیہ نے کہاکہ اس ماہ کے آخر میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالونگا۔
اس سے قبل پاکستان نے ڈس انفارمیشن مہم سے انکار کے بھارتی بیان کو مسترد کر تے ہوئے کہا تھا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کس طرح بھارت دہشت گردی اور پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ بھارتی وزارت خارجہ کا ای یو رپورٹ سے متعلق انکار مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ رپورٹ میں 750جعلی میڈیا 116ممالک میں نیٹ ورک کا بتایا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ 2005سے پاکستان کے خلاف فیک نیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ہم پہلے بھی بھارت کے خلاف ناقابل تردید ثبوت شیئر کر چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہومین رائٹس کونسل اس سارے معاملے کا فوری نوٹس لے۔