سندھ حکومت کا حکم، کے ڈی اے میں عارضی تعینات ممبر ایڈمنسٹریشن عہدے سے فارغ

تازہ ترین

تازہ ترین

کے ڈی اے نے شہریوں کیلئے گڈاپ ٹاؤن میں نئی ڈیولپمنٹ اسکیم متعارف کرادی
کے ڈی اے نے شہریوں کیلئے گڈاپ ٹاؤن میں نئی ڈیولپمنٹ اسکیم متعارف کرادی

کراچی: سندھ حکومت کے احکامات کے تحت کے ڈی اے میں عارضی طور پر تعینات ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی  کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں عارضی تعینات ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی کو سیکریٹری محکمہ بلدیات سندھ نے عہدے سے فارغ کر دیا۔ عبدالقدیر منگی اس سے قبل کے ڈی اے میں بیک وقت 3 اہم عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔

عبدالقدیر منگی کو پہلے بھی عہدوں سے ہٹایا گیا تھا تاہم اثر رسوخ سے انہوں نے کے ڈی اے میں ممبر ایڈمنسٹریشن کا عارضی عہدہ حاصل کر لیا جس کے بعد کے ڈی اے افسران کو یہ شکایت تھی کہ وہ عارضی عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کے ڈی افسران کا کہنا تھا کہ عبدالقدیر منگی ادارے میں من پسند افراد کی تعیناتی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کے ڈی اے سیکرٹریٹ کو نظر انداز کر کے از خود من پسند افسران کی تعیناتی کے حکم نامے جاری کرنا شروع کر دیے تھے۔

عموماً تعیناتیوں کی ذمہ داری سیکرٹریٹ میں تعینات سیکریٹری کے ڈی اے کی ہوتی ہے ،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس اور افسران کی شکایات کے بعد محکمۂ بلدیات وہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ نے ان کی ممبر ایڈمن عارضی تعیناتی کا حکم نامہ منسوخ کر دیا ہے۔

 ادارۂ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) کی آمدنی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپٹ افسران ہیں جو اپنی تعیناتی زیادہ ناجائز آمدنی والے عہدوں اور مقام پر کروانے کے لیے مبینہ طور پربھاری نذرانے پیش کر کے کرپشن کے ذریعے ادارے اور شہر کو بھاری مالی نقصان پہنچا تے ہیں۔

سندھ حکومت ادارۂ ترقیات کراچی اور ضلعی بلدیات میں کرپشن میں ملوث افسران کی تعیناتی پر نظر ثانی کر کے ہی کرپشن کو روک سکتی ہے ، بصورتِ دیگر کراچی کے ادارے اسی طرح تباہ ہوتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کے ڈی اے کے ایکسیئن نے دفتر کو شادی ہال میں تبدیل کردیا

Related Posts