لاہور:پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کھیل کے ساتھ تعلیم میں بھی سرگرم عمل ،زلمی فاؤنڈیشن اور ہواوے پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔
پاکستان سپر لیگ فرنچائز کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے بھی کوشاں،زلمی فاؤنڈیشن اور ہواوے پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے۔
کورونا ایس او پیز کے تحت لاہور میں منعقد سادہ لیکن پروقار تقریب میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی اور ہواوے پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر گاؤوجی نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔
ایم او یو کے تحت نوجوان طلبا کو ووکیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرامز کرائے جائیں گے ۔زلمی فاؤنڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم اور دیگر شعبوں میں نوجوان طلبا کو ٹریننگ فرایم کرے گا ۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ طلبا کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ ، ووکیشنل ٹریننگ ڈیجیٹل پروگرامز بھی کرائیں گے۔
جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم اور خصوصا ووکیشنل ٹریننگ پروگرام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ اور ملازمت کے مواقع فرایم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔
ہواوے پاکستان مینیجنگ ڈائریکٹر گاؤوجی نے کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر نوجوان طلبا کو ٹریننگ اور نئے مواقع فرایم کریں گے ، پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور زلمی فاونڈیشن کے چیف انوویشن أفیسر ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون بھی اس موقع پر موجود تھے۔