کراچی: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہوگا۔ آصف زرداری کی جانب سے مہمانوں کو تقریب نکاح کے دعوت نامے ارسا کیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں انجام پائی تھی، بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








