بختاور بھٹو کے نکاح کی تاریخ منظر عام پر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بختاور بھٹو زرداری نے 10 روز کی مسلسل جدوجہد سے کورونا کو شکست دے دی
بختاور بھٹو زرداری نے 10 روز کی مسلسل جدوجہد سے کورونا کو شکست دے دی

کراچی: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کا نکاح 29 جنوری کو ہوگا۔ آصف زرداری کی جانب سے مہمانوں کو تقریب نکاح کے دعوت نامے ارسا کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں انجام پائی تھی، بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث منگنی کی تقریب میں شریک نہیں ہو پائے تھے، تاہم انہوں نے وہ ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی تھی۔

جبکہ منگنی کی تقریب سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ بھی کیا تھا،جس میں کہا تھا کہ آج کے دن میں بہت جذباتی ہوں، آپ سب کے پیار اوردعاؤں کا شکریہ، ہماری خوشیوں میں شامل پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بھی شکریہ۔

بختاور بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ صرف شروعات ہے، ہم سب کرونا وائرس کے بعد مل کر خوشیاں منائیں گے۔واضح رہے کہ انہوں نے جو شال پہنی تھی، اس پر ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر پرنٹ کی گئی تھی۔

Related Posts