کراچی: سائٹ کے علاقے میں کباڑی کی دکان پر مشتبہ چیز پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کباڑی کی دکان میں کوئی مشتبہ چیز پھٹنے سے ہوا ہے، واقعہ میں ایک شخص کے جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے لوگوں کو ہٹایا جارہا ہے جبکہ سیکورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے کو گھیرےمیں لے لیا گیا ہے۔