اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں جارہاہے،ہم ہرقسم کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں،2021 وہ سال ہوگا جس میں ہم ترقی کریں گے، اسپیشل اکنامک زون بناکرعوام کو غربت سےنکالیں گے۔
پاکستان میں متعارف ہونے والی گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کی ترقی کا ماڈل پاکستان کیلئے بہت موزوں ہے، ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں، ایکسپورٹ میں ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے۔
صنعتی ترقی کیلئے چین سے شراکت داری ضروری ہے، بدقسمتی سے زراعت پر کسی نے توجہ نہیں دی، سی پیک کے منصوبوں میں زراعت بھی شامل ہے، چین نے 35 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔
پہلا سال معیشت سنبھالنے میں لگا، دوسرے سال کورونا کا سامنا رہا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، کورونا کی وجہ سے دنیا میں صحت کے نظام جواب دے گئے، ہم نے کاروبار دوست پالیسیاں بنانی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کےتحت نیا پروگرام شروع کررہےکہ کوئی بھوکا نہ سوئے، پاکستان صحیح سمت میں جارہاہے،ہم ہرقسم کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں،2021 وہ سال ہوگا جس میں ہم ترقی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا میں احساس پروگرام کےتحت مستحق افراد کو امداد دی گئی، کورونا میں ہم نے کامیابی سےاقدامات کیے، لوگوں کو بھوک سے بچایا،پچھلے50 سال سے حکومتوں نے برآمدات بڑھانےکی کوشش نہیں کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے اگلے حصے میں زراعت بھی شامل ہے، پاکستان زرعی ملک ہے کوشش ہے پیداوار میں اضافہ کیاجائے، برآمدات میں اضافے کےلیے چین سےمدد حاصل کریں گے،ہم نے اسپیشل اکنامک زون بنائے ہیں، ہماری حکومت کی کوشش ہے عوام کو غربت سےنکالیں۔