ٹوکیو: جاپانی کارساز ادارے نے پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑی متعارف کرادی جس کو گھر بجلی سے یا جنریٹر سے بھی با آسانی چارج کیا جاسکتا ہے۔
گاڑی کو عام جرنیٹر سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے، ایک بار بیٹری فل چارج ہونے کے بعد اسے دس گھنٹے تک مسلسل چلایا جاسکتا ہے۔
کارساز کمپنی ٹویوٹا کی جانب سے متعارف کرائی جانیوالی ’پلس پوڈ‘ نامی گاڑی جدیداورمنفرد خصوصیات کی حامل ہے،بظاہر چھوٹی مگر جاندار گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ ایک اور شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہاس گاڑی کو چلانے کے لیے پیٹرول، ڈیزل یا گیس کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بجلی سے چارج ہونے کے بعد چلتی ہے،الیکٹریکل گاڑی ماحول دوست ہے، یہ آب و ہوا اور ماحولیات کو شفاف رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
اس گاڑی کو فی الحال عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا، پلس پوڈ 2022 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، جسے عام صارفین مارکیٹ سے خرید کر استعمال کرسکیں گے۔