بھارتی ٹی وی کی جانب سے بگ باس سیزن 14کی تازہ قسط کی جھلکیاں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہیں۔جس میں یہ تمام ماجرا دکھایا گیا ہے۔ شائقین کی جانب سے سلمان خان کے اس عمل کے بعد ملا جلارد عمل سامنے آیا۔
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 14 میں سنی لیون مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، اس موقع پر انہیں ریئلٹی شوکے میزبان سلمان خان سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون سلمان سے پوچھ رہی ہیں کہ آپ کی بیماری کیا ہے؟ جس پر سلمان خان کہہ رہے کہ ‘مجھے ابھی آپ سے پیار ہوگیا ہے، اسے ‘لویریا’ کہتے ہیں ‘، جس پر سنی لیون اپنے دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہتی ہیں سلمان، سلمان،سلمان، مجھے بھی ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ ریئلٹی شو بگ باس کا شمار بھارت کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جس کی میزبانی سلمان خان گزشتہ 10 برس کرتے آرہے ہیں اور اس کا وہ بھاری معاوضہ بھی لیتے ہیں اور بھارت میں یہ شو کافی مشہور ہے۔