کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی کا گانا”ضروری تھا نا“ نے ایک اور سنگ میل عبور کرکے کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول راحت فتح علی خان کے گانے کو یوٹیوب پر اب تک ایک ارب سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔جو ایک سننے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔
گلوکارمشہور و معروف کار راحت فتح علی خان کا گانا ”محبت بھی ضروری تھی بچھڑنا بھی ضروری تھا“ 6 سال قبل ریلیز کیا گیا تھا لیکن گانا ریلیز کے بعد سے اب تک مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز قائم کر رہا ہے۔
8 جون 2014 کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے والے گانے کا میوزک پاکستانی موسیقار ساحر علی بگا نے ترتیب دیا تھا۔اس خوبصورت گانے میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم نظر آئے۔اس کے علاوہ بھی راحت فتح علی خان کے کئی ریکارڈ کامیابیاں حاصل کرچکے ہیں۔