انوشکا اور کوہلی کے گھر ننھی پری آگئی، والدین بننے پردونوں اسٹارز خوشی سے نہال

تازہ ترین

تازہ ترین

Anushka Sharma, Virat Kohli blessed with a baby girl

ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کو جنم دیدیا، ننھی پری کی آمد سے دونوں اسٹارز خوشی سے نہال، تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے انسٹا گرم پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آخر کار وہ اور ان کی اہلیہ ایک بچی کے والدین بن گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ یہ بیان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمیں آج سہ پہر ایک ننھی پری مل گئی ہے۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ انوشکا اور بچی دونوں صحت مند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری ذاتی زندگی اور پرائیویسی کا احترام کر سکتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

 

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرمانے 2017 میں شادی کی تھی اور گزشتہ سال سوشل میڈیا کے ذریعے اسٹار جوڑے نے انوشکا شرما کے امید سے ہونے کی خبر دی تھی۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ بیٹی کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں اور آج سے میں اور انوشکا ایک نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اپنے بچے کو ہرایک کا احترام سکھانے کے خواہش مند ہیں، انوشکا شرما

Related Posts