گاڑیاں ہونگی نہ گلیاں، سعودیہ کا آلودگی سے پاک انوکھا شہر بسانے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

saudi arabia carbon free city

ریاض: سعودی حکومت نے صوبہ تبوک میں ایک ایساشہر بسانے کا اعلان کیا ہے جس میں گاڑی اور گلیاں نہیں ہوں گی اور یہ کاربن کی آلودگی سے مکمل طور پر پاک دنیا کا پہلا شہر ہوگا۔

نیوم زون پروجیکٹ کے تحت اسمارٹ سٹی کے تعمیراتی کام کا آغاز اگلے ماہ سے ہوجائے گا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں دی لائن کے نام منسوب شہر کے خدوخال پیش کیے۔

سعودی ولی عہد نے بتایا کہ بحراحمر سے متصل ساحلی علاقے میں تعمیر ہونے والے شہر میں 10 لاکھ افراد کو بسایا جائے گا تاہم اس نئے شہر میں کوئی گاڑی اورگلیاں نہیں ہوں گی یعنی ہر گھر انفرادی ہوگا اور تمام گھر ایک دوسرے سے فاصلے پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا میں لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ انسانی اعضاء سمیت مل گیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یہ بھی بتایا کہ اس شہر میں اسکول، صحت کے مراکز کے ساتھ ساتھ ہرے بھرے پارک بھی قائم کیے جائیں گے جن کی مدد سے روایتی شہر کے تصور کو مستقبل کے شہر میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts