ارمینہ رانا نے شوہر کیلئے بنوائی بولڈتصاویرسوشل میڈیا پر ڈال دیں، مداح برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

armeena khan

کراچی: معروف اداکارہ ارمینہ رانا خان نے شوہر کیلئے بنوائی اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا شیئر کردیں، مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید، سنگین دھمکیاں ملنے لگیں، اداکارہ نے بھی کھری کھری سنادیں۔

بن روئے ، جانان ، یلغار اور شیردل ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ارمینہ رانا خان انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

ارمینہ رانا خان نے حال ہی میں سیاہ لباس میں تصویر اپ لوڈ کی اور اس تصویر کو اپنے شوہر فصل خان کے لئے وقف کیا ۔

ارمینہ رانا خان کی تصویر پرسوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کئی صارفین نے تو انہیں سنگین دھمکیاں بھی دیں تاہم اداکارہ نے بھی تنقید کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا اور ناقدین کو کھری کھری سنادیں۔ تنقید کے بعد ارمینہ رانا خان نے اپنے انسٹاگرام کے تبصروں کے سیکشن کو غیر فعال کردیا۔

مزید پڑھیں:جیون ساتھی حاصل کرنے کیلئے غلط کام کرنیکی ضرورت نہیں، اداکارہ منشا پاشا

ڈرامہ سیریل ’کرب‘ سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے گزشتہ سال فروری میں اپنے بچپن کے دوست فیصل خان کے ساتھ سادگی اور خاموشی سے شادی کر لی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے شوہر کیلئے بنوائی جانیوالی تصویر وائرل کرنے پر اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

View this post on Instagram

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial)

 

Related Posts