جیون ساتھی حاصل کرنے کیلئے غلط کام کرنیکی ضرورت نہیں، اداکارہ منشا پاشا

تازہ ترین

تازہ ترین

mansha pasha

کراچی: اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ جیون ساتھی حاصل کرنے کیلئے غلط کام کرنیکی ضرورت نہیں ، جیون ساتھی کو آپ پر بھروسہ ہونا چاہیے، اعتماد کے بغیر رشتہ قائم نہیں رہ سکتا۔

ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے منگیتر جبران ناصر نے انہیں مکمل آزادی خودمختاری اور اپنی ذات سے متعلق ہر فیصلہ کرنے کا اختیار دے رکھا ہے اور وہ ان کی ہر اس بات کو بھی سمجھ جاتے ہیں۔

اداکارہ منشاء پاشا نے کہا کہ میری اور جبران ناصر کی فیلڈز الگ ہے، اس لئے دونوں ایک دوسرے کی ترقی اور تعریف سے نہیں جلیں گے اور انہوں نے منگنی کرنے سے قبل ہی اس حوالے سے سوچا تھا کہ ان دونوں کی فیلڈ الگ ہے، تو زندگی کیسے گزرے گی؟۔اگرچہ دونوں نے پروگرام میں جلد شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب تک شادی کریں گے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کردیا

سماجی رہنما جبران ناصر نے اپنی منگیتر اداکارہ منشا پاشا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسے شخص کو زندگی کا ساتھی منتخب کرنے پر وہ منشا پاشا کے مشکور ہیں۔

منشا پاشا اور جبران ناصر نے دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی اور دونوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

پروگرام میں منشا پاشا نے انکشاف کیا کہ جبران ناصر کو بہت غصہ آتا ہے اور انہیں جتنی جلدی غصہ آتا ہے، اتنا جلدی غصہ اتر بھی جاتاہے۔

ایک سوال کے جواب میں جبران ناصر نے منگیتر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشا پاشا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان جیسے شخص کا انتخاب کیا۔

Related Posts