کراچی :ضلع وسطی میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گروہ گرفتار،3 تینوں ملزمان عادی مجرم نکلے، گھروں میں لوٹ مار کی متعدد وارداتوں کو اعتراف کرلیا۔
گلبرگ کے علاقے سے ملزمان کا گروہ شہری کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔گشت پر مامور پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والے ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزمان سے شہری کے گھر سے لوٹا گیا تمام سامان برآمدکرلیا۔ملزمان کے قبضے سے زیورات، زنانہ و مردانہ پرس، مختلف گھڑیاں، اسمارٹ فونز، کیش اور دو مسروقہ موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن شہر بھر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں لوٹ مار کرنے کا انکشاف کیا۔ ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور مختلف مقدمات میں جیل جانے کا اعتراف کیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ۔گرفتار ملزمان میں اعجاز، امجد اور تنویر شامل ہیں۔