امریکی صدر کو گھر میں بھی شکست، ٹرمپ نے صدارت کے بعد بیوی بھی گنوادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Melania Trump pays tribute to dead of Capitol attack

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید مشکلات میں گھر گئے، انتخابات میں شکست اور پارلیمنٹ پر حامیوں کے حملے بعد اہلیہ نے بھی بے رخی دکھادی، علیحدگی کا امکان بڑھ گیا۔

امریکی صدارتی انتخابات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی افواہوں میں شدت آگئی، کئی روز سے منظر عام سے غائب خاتون اول نے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد صدرٹرمپ اورکے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی خاتون اول کی جانب سے صدراتی الیکشن میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ سے علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جبکہ سال نو کے آغاز میں ملانیا ٹرمپ 2 جنوری سے خاموش تھیں اور سوشل میڈیا پر بھی کوئی پیغام نہیں آرہا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا بھی کورونا کا شکار

ملانیا ٹرمپ نے امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے جشن میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس کے بعد مظاہرین نے امریکی کانگریس پر دھاوا بولا تھا، حملے کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے انہوں نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ صدر کے حامیوں کا پارلیمنٹ پر حملہ شرمناک عمل ہے جس سے میرا دل بھی دکھی ہوا ہے۔

امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے بعد گھر میں بھی شکست کھاچکے ہیں اور ان کی اہلیہ ملانیا کے علیحدہ ہونے کی اطلاعات بھی سرگرم ہیں۔

Related Posts