پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل، اینٹی کرپشن کا ایماندار افسر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل، اینٹی کرپشن کا ایماندار افسر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا
پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل، اینٹی کرپشن کا ایماندار افسر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل پر کام کرنے والے ایماندار ڈائریکٹر ویجیلینس کو جبری رخصت پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل پر کام کرنے والے ایماندار اور اچھی شہرت کے حامل ڈائریکٹر ویجیلینس کو جبری طور پر چھٹی پر بھیج کر ان کی جگہ نئے ایماندار افسر کی خدمات طلب کی ہیں۔

باوثوق ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے ڈائریکٹرویجیلینس کی آسامی پر تعیناتی کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی سے ایماندار افسر مانگ لیا ہے۔ ڈائریکٹر ویجیلینس عبدالسلام عارف پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل سمیت دیگر اہم ترین کیسز پر کام کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق عبدالسلام عارف کو 3 ماہ کی جبری رخصت پر گھر بھیج دیا گیا ہے جن کی جگہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے نئے افسر کی خدمات مانگ لی ہیں۔ عبدالسلام عارف اسکینڈل پر غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کر رہے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیب اور اینٹی کرپشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میو اسپتال کا ریکارڈ طلب کرلیا

Related Posts