کراچی:ٹیپوسلطان پل کے قریب ٹریفک حادثہ،9 افراد زخمی ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار مزدا الٹ گئی، خواتین سمیت 9 افراد زخمی
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار مزدا الٹ گئی، خواتین سمیت 9 افراد زخمی

کراچی: ٹیپوسلطان پل کے قریب ٹریفک حادثے کی نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپوسلطان پل کے قریب ٹرک ، رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے ٹیپوسلطان پل پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ۔ 

حادثے کے بعد پولیس ، رینجرز اور مختلف اداروں کے امدادی کارکنان اور ایمبولینسز موقعے پر پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

عینی شاہدین اور پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ادھر ٹریفک اہلکاروں اور دیگر حساس اداروں کے اہلکاروں نے ٹریفک کی روانگی متاثر نہ ہو انتظامات کو اپنے کنٹرول میں لیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ، بال بال بچ گئے

Related Posts