کراچی: انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہورسندھ پولیس کے شہید افسر ایس ایس پی چوہدری اسلم کی زندگی پر بننے والی فلم”چوہدری“ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
یاد رہے کہ دہشت گرد وں کے حملے میں شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وہ بہادر آفیسر تھے جو دہشت گردوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
چوہدری اسلمنے اپنے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد بھی دہشت گروں کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا۔ اس موقع پر اُن کا تاریخی جملہ ’دہشت گردوں نے شیر کے منہ میں ہاتھ دینے کی کوشش کی ہے‘ مشہور ہوا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








