جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

کراچی:جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سترہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیاہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ بیس رکنی ابتدائی اسکواڈ میں شامل باقی تینوں کرکٹرز قومی اسکواڈ کے ہمراہ ہی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا.قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈمیں اوپنرز عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)،مڈل آرڈر بیٹسمین،اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ)،آلراؤنڈرز میں فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)،وکٹ کیپرز میں محمد رضوان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)،اسپنرز میں نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان) اور فاسٹ باؤلرز میں حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)شامل ہیں۔

Related Posts