چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی 31ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے جبکہ رواں ماہ 29 جنوری کو بختاور بھٹو زرداری کی شادی طے ہے جس کیلئے تقریبات کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو وزیرِ اعظم پاکستان رہیں جو بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات پر موجود نہیں ہوں گی، کیونکہ انہیں 27 دسمبر 2007ء کے روز دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔
دیکھا جائے تو یہ خاندان ملکی سیاست میں اہم مقام کا حامل ہے جس کی چشم و چراغ بختاور بھٹو زرداری کے متعلق میڈیا پر چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب پیپلز پارٹی کی طرف سے ان کی شادی کا اعلان سامنے آیا۔ آئیے بختاور بھٹو کے متعلق مختلف میڈیا رپورٹس اور اہم حقائق پر ایک طائرانہ نظر ڈالتے ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی شادی اور تقریبات کا شیڈول
رواں ماہ 23 جنوری کو ترجمان بلاول ہاؤس کا بیان سامنے آیا جس میں بتایا گیا کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں 1000 مہمان مدعو کرنے کا بیان بے بنیاد ہے، شادی میں 300 سے بھی کم مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
قبل ازیں 22 جنوری کو بلاول کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور تقریبات کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کیا گیا۔شیڈول کے مطابق بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز محفلِ میلاد منعقد ہوئی۔ مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی جبکہ 29 جنوری کو تقریبِ نکاح منعقد ہوگی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو رکھی گئی ہے جبکہ شادی کی تقریب میں سیاستدان، عسکری عہدیداران، عدلیہ اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 7 روز کیلئے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب گزشتہ برس 27 نومبر کے روز بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔
محترمہ بختاور بھٹو زرداری کے ہونے والے شریکِ حیات محمود چوہدری کا تعلق صوبہ پنجاب کے ایک کاروباری خاندان سے ہے۔ جب منگنی کی تقریب جاری تھی، اس دوران بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور پھر بہن کی زندگی کے اہم موقعے پر ان کا مکمل طور پر ساتھ دینے سے قاصر رہے۔
تاہم بلاول بھٹو زرداری نے قرنطینہ میں ہونے کے باوجود ویڈیو کال کی اور منگنی کی تقریب کا حصہ بن کر اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہے۔
منگنی سے شادی کے شیڈول تک، کب کیا ہوا؟
آج سے 4 روز قبل بختاور بھٹو زرداری نے مہندی، نکاح اور ولیمے کیلئے اپنے لباس ڈیزائن کرائے تھے۔ 21 جنوری کو ڈریس ڈیزائن کے بعد یہ اعلان بھی سامنے آیا کہ بلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی۔
گزشتہ برس یکم دسمبر 2020ء کو بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی ویڈیو جاری کی جس میں بختاور، آصف علی زرداری اور ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری ساتھ نظر آئے۔ سابق صدر آصف زرداری اور ان کی دونوں بیٹیاں اس موقعے پر بے حد خوش نظر آئے۔
اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری کی منگی کی ایک جعلی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر بختاور بھٹو نے وضاحت کی کہ میری منگنی سے منسوب کرکے ایک ویڈیو چلائی گئی جس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بیان 29 نومبر 2020ء کو سامنے آیا۔
وہ سوشل میڈیا صارف جس نے بختاور بھٹو کی جعلی ویڈیو وائرل کی تھی، اس نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھٹو خاندان سے معافی بھی مانگی۔ آصف علی زرداری 27 نومبر 2020ء کو اسپتال سے بیٹی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے گھر پہنچے تھے۔
منگنی کی تقریب میں 100 سے 125 مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔ مہمانوں کو یہ اجازت نہیں تھی کہ کیمرہ لے کر تقریب میں شرکت کریں۔ بلاول ہاؤس کو منگنی کی تقریب کیلئے ڈس انفیکٹ کیا گیا تھا۔ کورونا منفی رپورٹ لانا مہمانوں کیلئے لازمی قرار دے دیا گیا۔ایس او پیز پر بھی عملدرآمد ہوا۔
مزید پیچھے جائیے تو 14 نومبر 2020ء کو بختاور بھٹو کی منگنی طے ہوئی تھی۔ بتایا گیا کہ چوہدری محمود جن سے منگنی ہونا طے پایا ہے، وہ چوہدری یونس کے صاحبزادے ہیں۔
سالگرہ کے موقعے پر بختاوربھٹو کا پیغام
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ سالگرہ کے موقعے پر مجھے مبارکباد دی جارہی ہے اور تہنیتی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جس پر میں سب کی شکر گزار ہوں۔
اپنے خصوصی پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ سن 2020ء شمار نہ کریں تو میری عمر 30 برس بنتی ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہےکہ اب 30 سال کی ہی رہوں گی۔
So humbled (always!) by all the overwhelming birthday love. Thank you ????. 2020 didn’t count right? Sticking to 30 ????. ❤️????
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) January 25, 2021
پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بختاور بھٹو کا بیانیہ
پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی جنگ کا حصہ بنتے ہوئے 2 سال قبل 15 جون 2019ء کو بختاور زرداری نے کہا کہ تحریکِ انصاف احتساب کو ہتھیار کی صورت میں استعمال کر رہی ہے۔
اپنے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ سیاسی قائدین کو ایک ایک کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ مشرف اور ضیاء الحق بھی اس فارمولے سے کوئی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پی ٹی آئی جو ایک کمزور حکومت ہے وہ کیسے کوئی نتیجہ اخذ کر سکے گی؟
سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 19 جون 2019ء کو اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کو سندھ حکومت سے سیکھنا ہوگا، صوبے میں عوام جسے ووٹ دیتے ہیں، اس پر اعتماد بھی کرتے ہیں۔ سندھ میں ٹیکس وصولی میں اضافہ اشتہارات پر پیسہ خرچ کیے بغیر ہوا۔
ٹوئٹر ٹرینڈ اور سوشل میڈیا صارفین کے بیانات
پیپلز پارٹی کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور کی سالگرہ سے خوب واقف ہے۔ آج ہیپی برتھڈے بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جس کے تحت ہزاروں پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں، پیغامات بھیجنے والوں میں شوبز شخصیت ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی شامل ہوگئیں۔
ڈاکٹر شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ 31 سال پہلے کسی بھی وزیرِ اعظم کے ہاں پیدا ہونے والی پہلی بچی بختاور بھٹو زرداری تھیں۔ شائستہ لودھی نے دعا کی کہ بختاور بھٹو زرداری اپنی والدہ بے نظیر بھٹو اور پوری قوم کیلئے قابلِ فخر ثابت ہوں۔
31 years ago @BakhtawarBZ became the first child ever born to a sitting Prime Minister. Already made history at one day old! Happy birthday ????????& may you always make your mother and nation proud. #HappyBirthdayBakhtawrBZ pic.twitter.com/9tTfRh5ER6
— Dr. Shaista Lodhi (@IamShaistaLodhi) January 25, 2021
سعدیہ ابڑو نے بختاور بھٹو زرداری کو اپنا لیڈر قرار دیتے ہوئے انہیں سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان کی ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں آصف زرداری ، بختاور اور آصفہ بھٹو کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
Happy birthday to you my brave leader Bibi bakhtawar ????????????@BakhtawarBZ #HappyBirthdayBakhtawrBZ pic.twitter.com/QVWSusBXMh
— Saba Abro (@abro_sapna) January 25, 2021
لالہ مراد خان نے کہا کہ میں بختاور بی بی کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رواں برس آپ کی سالگرہ میں ایک نئی خوشی کا اضافہ ہوا ہے جس کا بے حد انتظار کیا جارہا تھا۔
Happiest Birthday to dear BB @BakhtawarBZ. This year, your birthday adds to your life the most awaited venture of your life. May this year brings you countless blessings in your marital life and ever after????????#HappyBirthdayBakhtawrBZ pic.twitter.com/T2EYSbFswt
— Lala Murad Khan (@LalaMuradKhan) January 25, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








