اسلام آباد: ایف آئی اے نے جعلی لائسنس کے اجراء میں نامزد پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔پائلٹ کو نجی ایئر لائن کے ذریعے کراچی بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرایف آئی اے نے کارروائی کرتےہوئے اسلام آباد سےبرطانیہ جانے والے پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےپائلٹ کو نجی ایئرلائن کے ذریعے کراچی بھیجا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے پائلٹ کا نام مبینہ طور پر جعلی لائسنس کے اجراء کے مقدمے میں درج تھا اس لئے حراست میں لیاگیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پائلٹ کے خلاف ڈپٹی ڈی جی سی اے اے ریگولیٹری کی جانب سے مبینہ جعلی لائسنس کے اجراء پر کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی ایک پائلٹ اور سی اے اے کے افسران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:گارڈن فائرنگ واقعہ، مرنے والے ٹک ٹاکرز کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








