پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم16سال بعد ایک ارب سے زائد ہو گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم16سال بعد ایک ارب سے زائد ہو گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم16سال بعد ایک ارب سے زائد ہو گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم ایک ارب سے زائد ہو گیا، پاکستان ایکسچینج مارکیٹ نے 16 سال بعد یہ سنگ میل دوبارہ عبور کیا۔ اس سے قبل 2005 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا تجارتی حجم ایک ارب سے زیادہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں صبح پہلے ہی گھنٹے کے دوران محتاط انداز میں کاروبارکا آغاز ہوا، صبح دس بجے تک انڈیکس میں 12 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد مندی نے ڈیرے ڈال لیے، دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 228.54 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا اور انڈیکس کا اختتام 30.48 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور انڈیکس 46644.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 31 کروڑ 43 لاکھ 98 ہزار 230 شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جبکہ 0.07 فیصد کی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔

تاہم مندی کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک ارب حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا، 16 سال کے بعد ایک ارب حصص کا کاروبار ہوا تھا اس سے قبل 23 فروری 2005 کو ایک ارب حصص کا کاروبار ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: نیشنل بینک کا بھٹہ بیٹھ گیا، بڑا مالی نقصان، کئی ممالک میں شاخیں بند کرنے کا فیصلہ

Related Posts