محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی،سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی،سرکاری اراضی کوواگزار کرالیا گیا
محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی،سرکاری اراضی کوواگزار کرالیا گیا

راولپنڈی: محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی بڑی کارروائی، بحریہ فیز 7 میں پنجاب ریونیو اتھارٹی پولیس اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ پاکستان ریلوے کی اراضی پر قائم ہونے والی مارکیز جن میں حبیب مارکی،کنٹری مارکی شامل ہے کو مسمار کردیا گیا۔

 سرکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سینیٹر چوہدری تنویر خان پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی اور موصوف کے وارنٹ گرفتاری بھی مجاز عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔

واگزار کروائی گئی اراضی میں سرکاری اراضی بھی شامل ہے،یہ ٹوٹل 110 کنال پر محیط رقبہ تھا،جس کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کے سرکل آفیسر زاہد ظہور کی نگرانی میں واگزار کروایا گیا۔

زاہد ظہور کا کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی سربراہی میں ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کنول بتول کی کمانڈ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی اور حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی کو ایسے عناصر سے ہر صورت واگزار کروایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بے نامی بینک اکاؤنٹس کے بعد بے نامی قیمتی گاڑیاں رکھنے کا انکشاف

Related Posts