بے نامی بینک اکاؤنٹس کے بعد بے نامی قیمتی گاڑیاں رکھنے کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

بے نامی بینک اکاؤنٹس کے بعد بے نامی قیمتی گاڑیاں رکھنے کا انکشاف
بے نامی بینک اکاؤنٹس کے بعد بے نامی قیمتی گاڑیاں رکھنے کا انکشاف

کراچی: بے نامی بینک اکاؤنٹس کے بعد 20 کروڑ روپے مالیت کی بے نامی گاڑیاں رکھنے کا انکشاف، ایف بی آر کا بے نامی گاڑیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا۔

ایم ایم نیوز ٹی وی نے بے نامی گاڑیوں کے حوالے سے جاری خط حاصل کر لیاہے۔بے نامی زون کراچی نے 20 بے نامی گاڑیوں کے کیسز درج کئے تھے۔تحقیقات میں 1 شخص کے نام پر 12 مہنگی گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہواہے۔

بے نامی مہنگی گاڑیوں میں 2مرسٹیز بینز،2 پراڈو،2 بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔جبکہ بے نامی مہنگی گاڑیوں میں ایک کیڈیلیک،5 کرولا بھی شامل ہیں۔

بے نامی ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے بے نامی زون کراچی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،بے نامی گاڑیاں رکھنے والے افراد کے پاس 45 دن میں اپیل دائر کرنے کا موقع تھا۔

بے نامی گاڑیوں کے کسی بھی مالک نے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی۔ بے نامی زون نے گاڑیاں ضبط کرنے کی تیاری شروع کردی ہیں۔ بے نامی زون کراچی نے نیشنل ہائی وے موٹر پولیس، اینٹی کار لفٹنگ سیل اور پولیس سے اس سلسلے میں مدد طلب کرلی ہے۔

مذکورہ ادارے بے نامی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ میں معاونت کریں گے اور اپنے اپنے شعبے سے ان بے نامی گاڑیوں کا پتہ لگائیں گے۔بے نامی 20 گاڑیوں کی قیمت 20 کروڑ روپے کے قریب ہے۔بے نامی 20 گاڑیوں کو ضبط کرنے کے بعد نیلامی کرکے ریونیو وصول کیا جائے گا۔

Related Posts